تازہ ترین

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی،مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 366 ریکارڈ کیا گیا۔سموگ کی شدت برقرار ہے، جبکہ فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے اور لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 366 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مختلف علاقوں میں اے آر سی لاہور کا اے کیو آئی 645، سی ای آر پی آفس 607، علامہ اقبال ٹاؤن 469، ماڈل ٹاؤن اے بلاک 420، اے آر ایم 352، برکی روڈ پیراگون 282، ڈی ایچ اے فیز فائیو بی بلاک 271 اور بیدیاں روڈ پر 234 ریکارڈ کیا گیا, گلبرگ تھری میں اے کیو آئی 495، سفاری پارک میں 426، کاہنہ نو میں 412، جی ٹی روڈ پر 381، پنجاب یونیورسٹی میں 336، ایجرٹن روڈ پر 315، برکی روڈ پر 275، ڈی ایچ اے فیز سکس میں 264 اور واہگہ بارڈر کے علاقے میں 242 ریکارڈ کیا گیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement