لاہور : گنگارام ہسپتال کی کیٹین کا ملازم پراسرار طور پر ہلاک،لاش سیورج لائین سے ملی
گنگارام ہسپتال کی کیٹین کےملازم کی اچانک پراسرار موت نے سوالات کھڑے کردئیے ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں جاں بحق ملازم کو موبائل فون پر آخری بار بات کرتے دیکھا گیا،انعام اللہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج تھا۔گنگا رام ہسپتال کی سیوریج لائن سے شہری کی لاش ملنے کا واقعہ،افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی،فوٹیج میں شہری کو ہسپتال ویسٹ میٹیریل ڈمپنگ سائٹ میں گرتے دیکھا گیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں انعام اللہ کو فون پر بات کرتے دیکھا گیا،فون سننے کے دوران لکڑی کے تختے سے ڈھکی ڈمپنگ سائٹ میں گرا،
جاں بحق 27 سالہ انعام اللہ گنگا رام ہسپتال کینٹین کا ملازم تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام اللہ کی موت ویسٹ میٹیریل ڈمپنگ سائٹ میں گرنے سے ہوئی،مقتول انعام اللہ کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج تھا
پولیس نے شہری کی لاش تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی