پیٹرول مزید سستا ، ڈیزل کی قیمت برقرار
حکومت نے اگلے تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 1 روپیہ فی لیٹر کم کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رہے گی۔پیٹرول کی نئی قیمت 312 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 346 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔