تازہ ترین

دالبندین کے نواحی علاقے خرگوشکاں کے قریب دھماکے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔  ذرائع انتظامیہ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کونر ڈک میں زمین نصب تھا ، دھماکے کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دھماکے میں جاں بحق تینوں افراد کی شناخت ہو گئی، تینوں افراد پکنک منانے کے لیے جا رہے تھے، جاں بحق افراد کی شناخت سہیل بنگلزئی، عرفان بنگلزئی اور الطاف نوتیزئی کے نام سے ہوئی۔ تینوں جاں بحق افراد کی لاشیں پرنس فہد اسپتال دالبندین منتقل کر دی گئیں ۔ خرگوشکاں کے قریب دھماکے کے بعد علاقے میں سوگ اور افسوس کی فضا پھیل گئی ۔ 

Leave A Comment

Advertisement