رحیم یارخان:کچی دیوار کی تعمیر کیلئے مٹی نکالنے کے دوران تودہ گرنے سے مٹی ملبے تلے دب کرخاتون جاں بحق
رحیم یارخان(أن لائن)کچی دیوار کی تعمیر کیلئے مٹی نکالنے کے دوران تودہ گرنے سے مٹی ملبے تلے دب کرشادی شدہ خاتون جاں بحق‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ شام چک252پی کی رہائشی 23سالہ شمع مائی کچی دیوار کی تعمیر کیلئے گڑھے سے متی نکال رہی تھی کہ اچانک مٹی کاتودہ گرنے سے دب متی تلے دب گئی‘ موقع پر موجودافراد نے شمع مائی کوکھڈے سے نکالاتاہم شمع مائی جانبرنہ ہوپائی اورد م توڑگئی۔اطلاع پاکرپولیس نے موقع پر پہنچ کرواقعہ کوحادثہ قرادے کر نعش تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی