بھارت:ہریدوار سے مسافروں کو لے جانیوالی بس 300فٹ گہری کھائی میں جا گری ، 6ہلاک ، کئی زخمی
بھارت میں بس 300 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد موت کےمنہ میں چلے گئے ۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع تہری گڑھوال میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بس 30 سے 35 افراد کو لے کر ہریدوار سے چمولی جا رہی تھی کہ گلر بازار کے قریب بے قابو ہو کر پل سے نیچے 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔