تازہ ترین

بلوچستان کے شہر تربت میں بجلی کا ہائی وولٹیج تار گھر پر گرنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں گھر میں موجود باپ اور بھائی جھلس کر زخمی ہو گئے۔واقعہ آبسر کے قریب واسطو بازار میں پیش آیا جہاں بجلی کا ہائی وولٹیج تار ایک  گھر پر گر گیا، حادثے میں  خاتون جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement