پنجاب : غیر قانونی بھٹوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 1,429 بھٹے مسمار
پنجاب بھر میں غیر قانونی بھٹہ خشت کے خلاف محکمہ ماحولیات کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران رواں سال 1,429 غیر قانونی بھٹے مسمار جبکہ 968 بھٹے سیل کیے جا چکے ہیں۔محکمہ ماحولیات کے مطابق بھٹہ مالکان کے خلاف 1,248 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 17 کروڑ 80 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ رواں سال پنجاب بھر میں بھٹوں کے 84 ہزار سے زائد معائنے کیے گئے، جن کے دوران خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔سموگ سیزن میں 519 بھٹے مسمار، 494 سیل اور 408 مقدمات درج کیے گئے، جبکہ ستمبر سے 18 نومبر تک بھٹہ مالکان پر 10 کروڑ 14 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق 18 نومبر کو ایک ہی روز میں 22 غیر قانونی بھٹے مسمار، 19 سیل اور 14 مقدمات درج کیے گئے۔ڈی جی ماحولیات نے غیر قانونی بھٹوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی، جبکہ سیکرٹری ماحولیات سلوت سعید نے بھٹوں کی مستقل نگرانی اور ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔