لاہور سمیت کئی شہر خطرناک آلودگی کی زد میں، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد کو چھو گیا
پنجاب میں فضائی آلودگی کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی، مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا، جبکہ لاہور کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار دی جا رہی ہے۔آئی کیو ایئر کے مطابق عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور 368 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جبکہ گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کی شرح 562 اور ملتان میں 524 ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب کے ایئر کوالٹی ڈیش بورڈ کے مطابق صبح 7 بجے لاہور کا اے کیو آئی 402 ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ روز اسی وقت 347 تھا۔ فہرست میں جھنگ 441 اے کیو آئی کے ساتھ پہلے اور لاہور 402 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ شیخوپورہ 381، پاکپتن 356 اور ساہیوال 348 اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں میں شامل رہے۔