ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کینیا کی میراتھون رنر پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی عائد
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر افریقی ملک کینیا کی میراتھون رنر پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پیریز جیپچرچر سے سڈنی میراتھون 2026 کا ٹائٹل بھی واپس لے لیا گیا۔ ان کا سڈنی میراتھون سے قبل لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ کینین ایتھلیٹ کے نمونے میں ممنوعہ دوا ای پی او کی موجودگی پائی گئی ہے۔ پیریز جیپچرچر کا ڈوپ ٹیسٹ اگست میں سڈنی روانگی سے قبل کینیا میں لیا گیا تھا۔ایتھلیٹکس انٹیگریٹی یونٹ نے پیریز جیپچرچر پر تین سال کی پابندی کی تصدیق کردی۔یونٹ کا کہنا ہے کہ پیریز جیپچرچر نے ابتدائی طور پر ممنوعہ دوا کے استعمال سے انکار کیا تھا، تاہم بعد میں کینین ایتھلیٹ نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی تسلیم کرلی۔
وہ اولمپک اور عالمی چیمپئن ہونے کے ساتھ چار ورلڈ میراتھون میجرز جیت چکی ہیں جبکہ نیویارک، بوسٹن، لندن اور سڈنی میراتھون میں کامیابیاں بھی حاصل کی تھیں۔پیریز جیپچرچر کی نااہلی کے بعد آئرین چیپٹائی سڈنی میراتھون 2026 کی فاتح قرار دے دیے گئے۔
تاہم یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پیریز جیپچرچر کا سڈنی میراتھون کے روز لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ منفی آیا تھا۔