تازہ ترین

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے باعث نوجوان فاسٹ بولر ثاقب خان کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مزید بولنگ سے روک دیا ہے۔ ثاقب خان گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی دوسری اننگز میں اپنے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر اوپنر لاہیرو اوڈارا کو آؤٹ کرنے کے بعد انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔انہوں نے اس اننگز میں صرف 1.2 اوورز بولنگ کی اور 6 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کا باقی اوور رضااللہ نے مکمل کیا۔ پی سی بی کے مطابق ثاقب خان کو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے اور میڈیکل ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔ ہیمسٹرنگ ران کے پچھلے حصے میں موجود 3 پٹھوں کے مجموعے کو کہتے ہیں جو ٹانگ کو موڑنے اور دوڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ان پٹھوں میں کھنچاؤ یا چوٹ کو ہیمسٹرنگ انجری کہتے ہیں۔

ثاقب خان ضرورت پڑنے پر سری لنکا کے خلاف دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ثاقب خان نے اس سے قبل سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 130 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement