تازہ ترین

پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنالیے ہیں اور اسے مجموعی طور پر 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے تیسرے دن دوسری اننگز 74 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی تو خیال یہی تھا کہ اُن کی بیٹنگ لائن زیادہ مزاحمت نہیں کرسکےگی لیکن مڈل آرڈر میں کپتان کوشال مینڈس سمیت لوئر آرڈر بیٹرز نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔اُنہوں نے نہ صرف پاکستان کی برتری کو ختم کیا بلکہ سبقت بھی حاصل کرلی، کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 9 وکٹ پر 309 رنز بنالیے تھے اور وہ پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور سے 82 رنز آگے آچکے تھے۔میلان رتنائیکے 60 رنز پر ناقابل شکست ہیں، اُن کے علاوہ سونال دُنوشو نے 54، کپتان کوشال مینڈس نے 53 ، پسندو نے 38 اور دھننجایا ڈی سلوا نے 37 رنز بنائے۔

 پاکستانی بولر عامر جمال نے 67 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور رضا اللہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ثاقب خان اور سلمان آغا کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Leave A Comment

Advertisement