اے سی سی ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹرافی کی رونمائی دوحہ میں کر دی گئی۔
تقریب میں پاکستان شاہینز کے کپتان عبدالصمد سمیت تمام کپتانوں نے شرکت کی۔ٹرافی رونمائی کے موقع پر تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں نے کیک بھی کاٹا۔
50 اوورز پر مشتمل اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 19 سے 29 نومبر تک دوحہ میں کھیلا جائے گا۔