تازہ ترین

بھارت نے پاکستان کے خلاف 1-2 سے کامیابی حاصل کرکے 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن شپ فائنل جیت لیا۔ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) چیمپئن شپ کا سنسنی خیز فائنل ڈھاکہ میں کھیلا گیا۔ فائنل میں ابتدا میں قومی ٹیم نے بھارتی ٹیم پر دباؤ بنا کر رکھا اور برق رفتاری کے ساتھ بھارتی گول پوسٹ پر حملے کیے، تاہم بھارتی ڈیفنڈرز اور گول کیپر نے پاکستانی پلیئز کی گول کرنے کی تمام کوششوں کا ناکام بنایا۔ پہلے ہاف کے آخری لمحات کے دوران انجری ٹائم میں عالمگیر غازی نے بھارتی ڈیفنڈر کی غلطی اور اپنے تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے شاندار کک لگا کر گیند کو جال کی راہ دکھا دی۔دوسرے ہاف کے آغاز سے بھارت نے نسبتاً بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم پاکستان کی پریشانی اس وقت بڑھ گئی جب جنید خان کو فاؤل کے باعث وی اے آر ری ویو کے بعد ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا۔ فاؤل کے بعد جیسے ہی پاکستان ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود رہ گئی تو اس کے بعد بھارت نے موقع کا فائدہ اٹھا کر اٹیک کرتے ہوئے 61ویں منٹ میں گول کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔ بھارت کی جانب سے گول سہیل بھٹ نے کیا۔  بھارت نے میچ کا فیصلہ کن میچ 88ویں منٹ میں کیا اور 10ویں مرتبہ ساف ٹائٹل کا حقدار ٹھہرا۔

پاکستانی فٹبال ٹیم ساف چیمپئن شپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فائنل مقابلے میں میدان میں اتری تھی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان بنگلادیش کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement