حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا فائنل راؤنڈ آج ہوگا
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کی ذیلی کمیٹی کے مذاکرات کا آج فائنل راؤنڈ ہوگا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی میزبانی میں اجلاس وزارت خارجہ کے کمیٹی روم میں ہوگا، حکومت پٹرولیم لیوی اور عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ مہنگا تیل، مہنگی بجلی و گیس، ٹیکسوں کا بوجھ عوام کیلئے ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔ سرکاری محکموں میں کرپشن کا کینسر قومی معیشت کیلئے بڑا روگ ہے، تیل پر لیوی کے خاتمہ، گیس امپورٹ پر مافیا کے خاتمہ سے معیشت کا پہیہ رواں دواں ہوگا، جماعت اسلامی کی عوام کو ریلیف دلانے کی جہدوجہد رنگ لائے گی۔
Leave A Comment