پی آئی اے نے ریاض سے پروازوں کی بحالی کا اعلان کر دیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ریاض سے اپنے فضائی آپریشنز دوبارہ بحال کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز PK-766 بروز بدھ 11 نومبر 2026 ان شاء اللہ ریاض (RUH) سے ملتان (MUX) کے لیے روانہ ہوگی، جس کے ساتھ ہی ریاض سے باقاعدہ پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔پی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ریاض سے پی آئی اے کی تمام پروازیں ٹرمینل 5 سے آپریٹ کی جائیں گی۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امیگریشن، سیکیورٹی اور سفری کارروائیوں کی بروقت تکمیل کے لیے اپنی پرواز کی روانگی سے کم از کم چار گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔
Leave A Comment