پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں طویل مندی کے بعد کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے اور آج کاروباری دن کے پہلے سیشن کے دوران ہی 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 78 ہزار کی حد عبور کر لی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 اینڈیکس میں پہلے سیشن میں ہی 4 ہزار 291 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا جو مثبت رجحان کی طرف واضح اشارہ ہے۔اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 177 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 73 ہزار 887 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Leave A Comment