تازہ ترین

پاکستان کو سپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دسمبر اور جنوری کی ایل این جی سپلائی کیلئے موصول ہونے والی بڈز کھول دیں تاہم پاکستان کو سپاٹ ایل این جی سپلائی کیلئے انتہائی مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔عالمی کمپنیوں کی جانب سے ایک کارگو کی کم سے کم قیمت 24 ارب 28 کروڑ 16 لاکھ روپے اور زیادہ سے زیادہ 27 ارب 77کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔

حکام کے مطابق 2 ایل این جی کارگوزکیلئے 24 ارب 28 کروڑ سے 24 ارب 43 کروڑ روپے تک کی دو کم ترین بولیاں پی ایل ایل بورڈ کو بھیج دی گئی ہیں جب کہ بولیوں کو منظوری یا مسترد کرنے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement