پن بجلی شیئر میں کمی، بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے متجاوز
پن بجلی شیئر میں کمی اور ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔ بجلی طلب اور رسد میں پیک اوور میں فرق آگیا، دن میں بجلی طلب 10 سے12 ہزار میگاواٹ،رات میں طلب 16ہزارمیگا واٹ ہے۔دن میں سولر کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ کم پڑ رہا ہے تاہم پیک اوور میں شارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا، طلب اور رسد میں فرق پورا کرنےکیلئے 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
رواں ہفتے قطر سے مزید ایل این جی کارگوز آنے کا امکان ہے، ایل این جی سپلائی بڑھنے سے طلب اور رسد کا فرق ختم ہو جائے گا۔طلب بڑھنے سے مقامی گیس کی پاور پلانٹس کو فراہمی میں مشکلات ہیں، ایل این جی سے چلنے والے 6 ہزارمیگاواٹ والے پاور پلانٹس نہیں چل رہے۔ پانی اخراج میں کمی سےپن بجلی شیئر7 ہزارسے 4 ہزارمیگاواٹ تک آگیا۔
Leave A Comment