پی ایس ایکس میں تیزی کی لہر ایک لاکھ 80 ہزار پر پہنچ کر دم توڑ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کی لہر ایک لاکھ 80 ہزار پر پہنچ کر دم توڑ گئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نے آج کاروباری دن کا آغاز تقریباً 500 پوائنٹس کمی سے کیا۔
سرمایہ کاروں نے گذشتہ روز 5 ہزار پوائنٹس کی تیزی کے بعد اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کیا اور مزید خریداری کی جس سے انڈیکس تقریباً ساڑھے 1400 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 80 ہزار 769 کی بلندی تک گیا۔تاہم کاروبار کا اختتام 251 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 79 ہزار 83 پر کیا ہے۔حصص بازار میں آج سوا ارب شیئرز کے سودے 41 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 20 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 376 ارب روپے ہوگئی ہے۔
Leave A Comment