ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر زقرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے سالانہ 2 ارب ڈالرز نقصان ہوتا ہے، اس قرض سے پاکستان کی قدرتی آفات سے نمٹنےکی صلاحیت بہترہوگی، قرض قدرتی آفات کےبعد فوری بجٹ معاونت فراہم کرنے کے لیے ہوگا۔ پاکستان میں سیلاب، زلزلے اور دیگر آفات سے معاشی نقصانات ہوتے ہیں، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 14.9 ارب ڈالرز براہ راست نقصان ہوا، 2022 کے سیلاب سے 15.2 ارب ڈالرز کے معاشی نقصانات ہوئے جب کہ91 لاکھ افراد غربت کا شکار ہوئے۔مطابق قدرتی آفات سے غریب اور دیہی آبادی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے، خواتین اور لڑکیاں قدرتی آفات سےغیر متناسب طور پر متاثر ہوتی ہیں، اس پروگرام سے آفات سے بچاؤ اور خطرات کے انتظام میں بہتری آئےگی، پاکستان کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں قدرتی آفات سے تحفظ شامل ہوگا، آفات کے بعد مالی وسائل کی دستیابی بہتر بنائی جائےگی اور پاکستان کا ڈیزاسٹر رسک فنانسنگ نظام مضبوط بنایا جائےگا۔ آفات سے پہلے تیاری انسانی جانیں اور معاشی وسائل محفوظ بناسکتی ہے، تیاری سے مستقبل کے معاشی نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، پاکستان کی آفات سے نمٹنےکی استعداد بڑھانے کے لیے معاونت جاری رہےگی۔
Leave A Comment