تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)ہیلمٹ کااستعمال نہ کرنے ’اشارہ کاٹنے’ غلط پارکنگ’ بغیرلائسنس’ سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس نے 10ماہ کے دوران شہریوں کے 95ہزارسے زائدچالان کرکے 17کروڑ سے زائدمالیت کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرادی.

ق ٹریفک پولیس نے سال2026ء کے پہلے10ماہ کے دوران ضلع بھرمیں ہیلمٹ کااستعمال نہ کرنے ’اشارہ کاٹنے’ غلط پارکنگ’ بغیرلائسنس’ سمیت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 95ہزار300چالان کرکے شہریوں سے 17 کروڑ 72ہزارروپے مالیت کے جرمانے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروادئیے۔رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے بتایاکہ ٹریفک قوانین کااحترام کرنا ہرشہری پرفرض ہے خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ٹریفک قوانین سے متعلق ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کواگاہی مہم میں قوانین بارے آگاہ کیا جاتاہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ چالان سے بچنے کیلئے ٹریفک قوانین کی پاسداری اور احترام کریں ۔

Leave A Comment

Advertisement