رحیم یارخان: خودکشیاں
رحیم یارخان(أن لاین)گھریوناچاقی’ بیروزگاری والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ18سالہ دوشیزہ سمیت تین افراد نے زہریلی گولیاں ’تیزاب پی کرخودکشی کرلی’ جبکہ پسند کی شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ نوجوان کاگلے میںٰ پھندہ ڈال کراقدام خودکشی’ بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
چک72این پی کی رہائشی50سالہ سہاگن مائی گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے تنگ آکر بھاری مقدار میں گھر میں پڑاہواتیزاب پی لیاجسے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاتاہم سہاگن مائی ہسپتال پہنچے ہی دم توڑگئی۔
شہری 25سالہ عزیزالرحمن نے بیروزگاری اورچوک بہادرپوری کی رہائشی18سالہ سمیرا نے والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالی’ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں دونوں متاثرہ جسم میں زہرپھیل جانے کے نتیجہ میں دم توڑگئے’ ہسپتال انتطامیہ نے کاررائی کی بعدتینوں کی نعشیں کارروائی کے بعدتدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی ۔
آباد پورکے رہائشی اظہرنے پسندکی شادی نہ ہونے سے دلبرداشتہ ہوکرگلے میںٰ پھندہ ڈال کرپنکھے سے لٹ کر اقدام خودکشی کی’جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں تاحال اظہرپربے ہوشی طاری ہے اورحالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔