تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن) لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے مریض کی دورانِ علاج ہلاکت اور مبینہ طبی غفلت سے متعلق معاملے میں ڈاکٹر آغا توحید احمد خان اور ڈاکٹر حمزہ زمان سومرو کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج رحیم یار خان کا حکم برقرار رکھا۔ مذکورہ حکم میں متعلقہ ایس ایچ او کو شکایت کنندہ کا بیان دفعہ 154 ضابط فوجداری کے تحت ریکارڈ کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی گئی تھی۔

جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے 26 اکتوبر 2026 کے فیصلے میں قرار دیا کہ پنجاب ہیلتھ کئر کمیشن کی کارروائی بذاتِ خود فوجداری کارروائی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس مرحلے پر ڈاکٹروں کو مجرم قرار نہیں دیا گیا؛ الزامات کی حقیقت غیر جانب دار تفتیش اور شواہد کی بنیاد پر طے ہوگی۔ محض دورانِ علاج مریض کی ہلاکت بھی مجرمانہ غفلت ثابت کرنے کے لیے کافی نہیں۔

Leave A Comment

Advertisement