تازہ ترین

سبزہ زار کے علاقے میں شوہر سے لڑائی کے بعد بیوی نے نومولود بچے کو قتل کردیا،ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ماں پر نومولود بیٹے کو مبینہ طور پر گندے نالے میں پھینکنے کا الزام ہے،  26 روز قبل پیدا ہونے والا بچہ نالے سے مردہ حالت میں برآمدہوا،  نومولود بچے کو پلاسٹک شاپر میں ڈال کر نالے میں پھینکا گیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمہ شمسیلہ کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے نومولود کی لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement