ایران کی کبڈی ٹیم پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی
ایران کی کبڈی ٹیم پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی ۔ مہمان ٹیم کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، ایرانی ٹیم ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان دوستانہ میچز 24 ، 25 اور 26 اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔پاکستان اور ایران کی ٹیمیں مشترکہ تربیتی کیمپ میں بھی شرکت کریں گی۔مشترکہ تربیتی سرگرمی کا مقصد دونوں ممالک کی ٹیموں کو ایشین گیمز کی تیاری کے لیے بہترین تربیتی ماحول، مسابقتی تجربہ اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔