تازہ ترین

پاکستان ہاکی ٹیم نے ملک میں کھیل کی واپسی کا جشن جنوبی کوریا کے خلاف تین۔ایک کی فتح کے ساتھ منایا۔نصیر بُندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے پہلے ہاکی ٹیسٹ کے پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کو سفیان خان نے کھیل کے مجموعی طور پر 21 ویں منٹ برتری دلادی۔ چار منٹ بعد کوریا کے یہ ہون وان نےگول کرکے مقابلہ برابر کردیا ۔تاہم ہاف ٹائم کی وسل سے قبل ابو بکر محمود نے ایک اور گول کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلادی۔ تیسرے کوارٹر میں سفیان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ پاکستان کے حق میں تین۔ایک کردیا اور میچ ختم ہونے کی وسل تک یہ ہی اسکور لائن برقرار رہی۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement