پاکستان کے عرفات منہاس آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کےلئے نامزد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کے عرفات منہاس پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کئے گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن اور ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ کو بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ہ کھلاڑیوں کی نامزدگی کا اعلان اکتوبر کے مہینے کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ویمنز پلیئرز آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔بھارت کی دیپتی شرما، بنگلا دیش کی شوبانہ موسترے اور آسٹریلیا کی اینابیل سدرلینڈ کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔