تازہ ترین

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث بھارت کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کو بھارت اور سری لنکا کا میچ منتقل کرنا پڑ گیا۔ بھارتی دارالحکومت دہلی چند ہفتوں سے بدترین فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کا وینیو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پہلا ون ڈے میچ اب دہلی کے بجائے وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے 13 دسمبر 2026 کو شیڈولڈ ہے۔ دہلی میں ممکنہ خراب موسم کے خدشات کے پیش نظر میچ کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ دہلی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مجوزہ تزئین و آرائش کے کام کی وجہ سے بھی وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی۔

 

Leave A Comment

Advertisement