سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 4 خارجی ہلاک، ایلیٹ فورس کا جوان شہید
سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مٹہ کے علاقے راشد سر میں سٹریٹجک پوائنٹ پر کامیابی کے ساتھ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔4خوارج نےایک مکان میں پناہ لے کر اہلِخانہ کو انسانی ڈھال کے طور پراستعمال کیا۔ آپریشن میں ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل گلفام نے جام شہادت نوش کیا۔سی ٹی ڈی کا آپریشن ابھی جاری ہے، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری رہے گا۔