تازہ ترین

ایرانی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے خلیجِ عمان میں ایک ایل پی جی ٹینکر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، اسے مبینہ طور پر ایرانی گیس لے جانے والا جہاز سمجھ کر حملہ کیا گیا۔ امریکی حملے میں ٹینکر کے عملے کے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جہاز کا انجن روم تباہ ہونے سے ٹینکر ناکارہ ہوگیا۔

 

 امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے خفیہ طور پر ایران کے اندر ڈرونز اور میزائل ذخیروں سمیت متعدد فوجی اہداف پر حملے کیے۔ ان کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے بحرین اور کویت کو ایرانی اہداف سے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں اور فضائی دفاعی معاونت بھی مہیا کی۔

تاہم ان دعوؤں پر امریکا، بحرین، کویت یا متحدہ عرب امارات کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا جبکہ ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement