تازہ ترین

عمان کے شہر مسقط میں جاری مینز و ویمنز فائیو اے سائیڈ انڈر 18 ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان نے عمان کو  0-5 سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان نے  دو ، عدیل ، یحییٰ نجیب اور فرحان اسلم نے ایک ایک گول سکور کیا۔

پاکستان مینز ٹیم دوسرا میچ 20 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – رات 9:30 بجے، 21 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بھارت – رات 9:30 بجے، 23 جولائی کو  پاکستان بمقابلہ عمان – شام 6:00 بجے، 23 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – رات 9:30 بجے  اور 24 جولائی کو پاکستان بمقابلہ بھارت – رات 9:00 بجے کھیلا جائے گا۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے میچز شیڈول کےمطابق 20 جولائی کو پاکستان بمقابلہ عمان – شام 7:30 بجے، 21 جولائی کو پاکستان بمقابلہ ایران – رات 8:00 بجے، 23 جولائی کو پاکستان بمقابلہ عمان – شام 7:30 بجے اور  24 جولائی کو پاکستان بمقابلہ ایران – رات 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement