عراق : بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق نائب وزیر کی نشاندہی پر 375 کلو سونا برآمد
عراقی میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق نائب وزیر سے ملی اطلاعات پر چھاپہ مار کر 375 کلو سونا برآمد کرلیا گیا۔عراقی حکام نے پچھلے ماہ بدعنوانی کے الزام میں گرفتار سابق نائب وزیر تیل عدنان اَل جُمیلی سے ملی اطلاعات کے بعد دو چھاپے مارے۔اس سے پہلے عراقی حکام عدنان اَل جُمیلی کی نشاندہی پر 14 ارب عراقی دینار برآمد کرچکے ہیں جو بارش کے پانی کی نکاسی کے گٹر میں چھپائے گئے تھے، یہ رقم امریکی ڈالرز میں تقریباً 1 کروڑ ڈالرز بنتی ہے۔