تازہ ترین

افغانستان کے صوبے پکتیکا میں کچرے سے ملنے والا مارٹر شیل پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ دھماکا مارٹر شیل کو توڑنے کی کوشش کے دوران ہوا۔ واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں کچرے سے ملنے والے جنگی ساز و سامان کے حادثات میں رواں سال 126 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement