اسرائیلی فضائی حملوں میں 8 افراد جاں بحق، لبنانی وزارت صحت
جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود اسرائیل باز نہیں آیا، لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 8 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے جنگ بندی کے بعد کیے گئے ہیں۔
گزشتہ روز اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے، امریکی ثالثی میں واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔