تازہ ترین

افغانستان میں ایک ٹریفک حادثے میں ٹرک اُلٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 بچوں سمیت 18 افغانی جاں بحق ہوگئے۔ ہفتے کے روز مشرقی افغانستان میں ایک ٹرک الٹ گیا جس میں 10 بچوں سمیت 18 افراد سوار تھے۔صوبہ لغمان کے گورنر کے ترجمان عبدالمالک نیازی کے مطابق ٹرک پاکستان سے واپس آنے والے افغان خاندانوں کو لے کر جا رہا تھا۔ 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 10 بچے، پانچ خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حادثہ مشرقی افغانستان میں جلال آباد اور دارالحکومت کابل کے درمیان سڑک پر پیش آیا۔

Leave A Comment

Advertisement