اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ابراہیمی مسجد کو سیل کردیا
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں ابراہیمی مسجد کو تاحکم ثانی بندکردیا۔اسرائیلی فوج کے اہلکاروں نے نمازیوں، مسجد کے محافظوں کو مسجد خالی کرنےکا حکم دیا جس کے بعد مسجدکو سیل کیاگیا، اسرائیلی فوج نے اردگرد کے تمام دروازے اور چیک پوائنٹس بھی بند کردیے۔