بٹگرام: علی الصبح آبادی پر تاریں گرنے سے کرنٹ پھیل گیا،2نوجوان جاں بحق،متعدد زخمی
خیبر پختونخوا میں بٹگرام کے علاقے الائی میں علی الصبح افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کی تاریں اچانک آبادی پر گر گئیں، تاریں گرنے کے باعث پورے علاقے میں کرنٹ پھیل گیا اور متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں دو نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئےجبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے، کرنٹ پھیلنے کی وجہ سے گاؤں کے 4 گھروں اور مسجد میں اچانک آگ بھی بھڑک اٹھی۔حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، بعد ازاں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں،کرنٹ پھیلنے کی وجوہات کا پتا لگانے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔
Leave A Comment