ما نگا منڈی : ٹرک نے شہری کچل دیا، ڈرائیور موقع پر گرفتار
مانگا منڈی ٹریفک حادثہ میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا مانگامنڈی 15 مددگار کے فوری ایکشن پر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹرک ڈرائیورنے ایکسیڈنٹ ہونے کے بعد موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے فوری ناکام بنادیا متوفی کی شناخت فیض جیلانی کے نام سے ہوئی ہے جسکی نعش ضروری کارروائی کیلئے جناح ہسپتال مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔ حادثے سے متعلق مزید تفتیش و قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Leave A Comment