فرانس اور اسپین کے جنگلات میں آتشزدگی، بڑے پیمانے پر نقل مکانی
ہیٹ ویو کے دوران فرانس کے جنوب مغربی جنگلات میں آگ لگ گئی، ڈیڑھ لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، جبکہ اسپین میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔فرانسیسی حکام نے سیاحت کے لیے مشہور جگہ سے مکمل انخلا کی ہدایت کردی۔فرانس کے صدر میکرون نے فوج کو آگ بجھانے میں مدد کا حکم دے دیا۔
میڈرڈ کے نواح میں بڑی آگ لگنے سے اسپین میں اپنی نوعیت کی پہلی بار قومی ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، انیس ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا۔دو ہزار اہلکار اور دس طیارے آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
Leave A Comment