تازہ ترین

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران روانہ ہو گئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کے سلسلے میں ایران روانہ ہوئے۔فیلڈ مارشل مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کیلئے کوششوں کے فروغ پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوشش کر رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے، دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Leave A Comment