تازہ ترین

پاک فوج کے عظیم سپوت اور نشانِ حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 78 واں یوم شہادت آج قومی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران آزاد کشمیر کے تلپترہ سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی بے مثال بہادری اور قربانی نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔کیپٹن سرور کی جرأت و شجاعت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پاک افواج نے ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا ہے۔ آج ان کے مزار پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔کیپٹن سرور شہید کی قربانی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے، ان کی بہادری اور مادرِ وطن سے وفاداری کی داستان نئی نسل کے دلوں میں وطن سے محبت کا جذبہ جگاتی ہے۔وطن عزیز کے لیے جان قربان کر دینا ہمارا طرۂ امتیاز ہے، کیپٹن سرور شہید کی شہادت ہماری تاریخ کا روشن باب ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ملک بھر میں کیپٹن سرور شہید کے یومِ شہادت پر تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن میں ان کے عظیم کارناموں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ قوم آج اپنے اس عظیم ہیرو کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

Leave A Comment