تازہ ترین

<p class="" style="text-align: justify;">بلوچستان میں سیکیورٹی فوسرز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔<strong>&nbsp;</strong>پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق&nbsp;5 اور 6 اگست کو کارروائیاں &rsquo;&rsquo;ردالفتنہ 3&lsquo;&lsquo; کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے سلسلے کا حصہ تھیں۔5 اگست کو بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ سیکورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔ 6 اگست کو مستونگ میں ایک اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔&nbsp;کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔</p> <p>&nbsp;</p>

Leave A Comment