فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں اہم ملاقات
<p style="text-align: justify;">چیف آف ڈیفنس سٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔ </p> <p style="text-align: justify;">مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی کی ملاقات کے دوران علاقائی اور دو طرفہ سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں موثر بارڈر منیجمنٹ کے حوالے سے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کی مسلسل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا۔ایرانی وزیر داخلہ نے کشیدگی کم کرنے کی حوصلہ افزائی اور بطور داعی امن خدمات پر پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور علاقائی سیکیورٹی کے تحفظ اور باہمی خوشحالی کے لیے کو آپریٹو مکینزم برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔</p>
Leave A Comment