تازہ ترین

چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ زینیتسا میں کھیلے گئے پلے آف فائنل میں اٹلی کو بوسنیا و ہرزیگووینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔اس ناکامی کے ساتھ اٹلی تاریخ کی پہلی سابق چیمپئن ٹیم بن گئی ہے جو مسلسل تین ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کر سکی۔

میچ کے آغاز میں موسیے کین نے اٹلی کو برتری دلائی، مگر پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دفاعی کھلاڑی الیساندرو باستونی کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے بعد ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔اس شکست نے اٹلی کی حالیہ ناکامیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement