تازہ ترین

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ایشیا انڈر12 ٹیم مقابلوں کے ساتھ ایشیا ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے پاکستان کے بوائز و گرلز سکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔اس سلسلے میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 9 سے 11 مارچ 2026 تک اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس میں منعقد کیے گئے، ٹرائلز میں قومی رینکنگ اور حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر آٹھ لڑکوں اور پانچ لڑکیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

بوائز ٹیم میں محمد ایان، محمد فیضان اور مصطفیٰ عزیر رانا کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ ایم ابراہیم حسین گل کو ریزرو کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اسی طرح گرلز ٹیم میں شہنور عمر، شہرین عمر اور وجیہہ فاطمہ کو ٹیم میں جگہ ملی ہے جبکہ دعا یوسف قریشی کو ریزرو پلیئر کے طور پر رکھا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement