تازہ ترین

پرتگال میں آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے اوور 45 کے فائنل میں پاکستان اور ٹاپ سیڈ سپین کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستان کے عقیل خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سنگلز اور ڈبلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد فیصلہ کن سنگل میں سپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کےعقیل خان کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔پاکستان نے امریکا، کینیڈا، میزبان پرتگال اور سویڈن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک اور 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ماسٹر کپ میں میڈل جیتنے والا پاکستان ایشیا کا واحد ملک ہے۔

Leave A Comment

Advertisement