نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کل اختتام پذیر ہوگی
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام مینہارٹ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کل پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں اختتام پذیر ہوگی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے منیجر ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف گیارہ کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ کے لئے 20 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 5 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل مقابلوں کے اختتام پر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔