تازہ ترین

سویڈن کے آروِڈ نورڈکوسٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کو شکست دے کر پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اختتامی تقریب میں پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنزے مہمانِ خصوصی تھیں جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی مہمانِ اعزاز تھے۔دیگر معزز شخصیات میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر، پی ٹی ایف کے سرپرست سینیٹر سلیم سیف اللّٰہ خان، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکریٹری جناب محی الدین احمد وانی، نکولس وردوں، پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر میٹ کینیل، میکڈونلڈز پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر عامر ملک، پی ٹی ایف کے سیکریٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل، میجر سلیمان جنید، کرنل گل رحمان اور پاکستان ٹینس فیڈریشن سے وابستہ یونٹس کے اراکین شامل تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement