تازہ ترین

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 1-7 سے شکست دے دی۔ یہ پرو لیگ میں پاکستان کی مسلسل 15ویں شکست ہے، جبکہ قومی ٹیم رواں ایڈیشن میں اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے لندن میں کھیلا گیا۔ قومی ٹیم اس سے قبل پرو لیگ میں اپنے تمام 14 میچ ہار چکی تھی، جبکہ بھارت کے خلاف یہ اس سیزن کا دوسرا مقابلہ تھا۔

میچ کے آغاز سے ہی بھارتی ٹیم نے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور پاکستان کے دفاعی حصے کی کمزوریوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سات گول اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے صرف ایک گول کیا جا سکا، جس کے باعث میچ 1-7 کے واضح فرق سے بھارت کے نام رہا۔اس سے قبل 23 جون کو دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان نے ابتدا میں برتری حاصل کی تھی، تاہم بھارت نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مقابلہ 3-4 سے اپنے نام کر لیا تھا۔

رواں پرو لیگ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ قومی ٹیم اب تک ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔ بھارت کے خلاف تازہ شکست کے بعد یہ ٹیم پاکستان مینز ہاکی کی تاریخ کی سب سے زیادہ شکستیں برداشت کرنے والی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement